نصیر کینال سے نکلنے والی بوپھاڑ شاخ میں 25فٹ گہرا شگاف پر گیا ،زرعی زمینیں زیر آب آگئیں

منگل 19 فروری 2019 19:40

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) ٹنڈوالہ یار کے ٹنڈوآدم روڈ پر واقعہ گوٹھ مٹھو میرجت کے قریب نصیر کینال سے نکلنے والی بوپھاڑ شاخ میں 25فٹ گہرا شگاف پر گیا جس کے نتیجے میں بوفار شاخ کے پانی نے قریبی گوٹھ جن میں کوٹ لال خان ماکلانی ، دیدار احمد ماکلانی ، اللہ ڈنو خاصخیلی ، غلام حسین ساند ، لاڑ خان سودو سمیت 10گوٹھوں میں موجود زرعی زمینیں زیر آب آگئی جس کے باعث ہزاروں ایکڑ پر مشتمل زرعی زمینوں پر کھڑی لاکھوں روپے کی فصلیں تباہ ہوگئی پڑنے والے شگاف کی اطلاع ملنے کے باوجود محکمہ آبپاشی کی جانب سے پڑنے والے شگاف کو پڑ کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جبکہ پڑنے والے شگاف کو پر کرنے کے لئے علاقہ مکینوں اور مقامی زمینداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد شگاف کو پر کیا جبکہ بوپھاڑ شاخ میں پڑنے والے شگاف کے نتیجے میں شاخ کا پانی کئی گوٹھوں میں پہنچا جس سے گوٹھ جیل کا منظر پیش کررہے ہیں جبکہ مذکورہ گوٹھوں اور زرعی زمین کے مالکان نے وزیر اعلیٰ سندھ ، محکمہ آبپاشی کے صوبائی وزیر اور اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ آبپاشی کے ضلعی افسران کی جانب سے ہونے والی غفلت اور لاپرواہی کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے اور ہمارا ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کے لئے ہماری مدد کی جائے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں