ٹنڈوالہ یار میں سندھ میں جزوی لاک ڈاؤن کے فیصلے پر عمل نہ ہوسکا

شہر کے مختلف مقامات پر کاروبار جاری رہا انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی

ہفتہ 21 مارچ 2020 22:47

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2020ء) ٹنڈوالہ یار حکومت سندھ کی جانب سے اندرونی سندھ میں جزوی لاک ڈاؤن کے فیصلے پر ٹنڈوالہ یار میں عمل نہ ہوسکا، ٹنڈوالہ یار کے تاجروں نے حکومت سندھ کے فیصلے کی دھجیاں اڑادی شہر کے مختلف مقامات پر کاروبار جاری رہا انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس اور سندھ میں کرونا وائرس کے زیادہ کیسز سامنے آنے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام کی جانو کو محفوظ بنانے کے لئے سندھ میں جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا کریانہ، مرچنٹ، گوشت، سبزیاں، دودھ اور فروٹ کے کاروبار کو چھوڑ کر تمام کاروبار پر پابندی عائد کی تھی ٹنڈوالہ یار شہر کے بیشتر علاقوں میں دکانیں کھلی رہی اسپرٹ پارٹس، موبائل شاپ، کراکری شاپ، اور دیگر نوعیت کا کاروبار کرنے والے تاجروں نے وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اپنا کاروبار جاری رکھا جبکہ ضلعی انتظامیہ مذکورہ دکانوں کو بند کرانے اور قانون کی دھجیاں اڑانے والے تاجروں کے خلاف کاروائی سے گریزہ رہی جبکہ ٹنڈوالہ یار کے بازاروں میں عوام کا جمع غفیر دیکھنے کو نظر آیا شہری حلقوں کی عوام نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ کروناوائرس سے عوام کو بچانے کے لئے اقدامات مزید تیز کئے جائیں اور قانون کی دھجیاں اڑانے والے تاجروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

#

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں