محکمہ تحفظ وماحولیات کیپلاسٹک بیگز سپلائی وفروخت کرنیوالوں کے خلاف شہر بھر میں کارروائیاں

بدھ 9 ستمبر 2020 23:47

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2020ء) محکمہ تحفظ وماحولیات نے پلاسٹک بیگز سپلائی وفروخت کرنیوالوں کے خلاف شہر بھر میں کاروائیاں کرکے بڑی مقدار میں نان بائیو ڈیگریڈیبل پلاسٹک ضبط کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ تحفظ ماحولیات و کوسٹل ڈیویلوپمینٹ کے مشیر بیرسٹر مرتضی وہاب اور ڈائریکٹر جنرل تحفظ ماحولیات نعیم احمد مغل اور تحفظ ماحولیات کے ریجنل انچارچ عمران علی عباسی کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ انچارچ شاہ خالد کی سربراہی میں اپنی ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ٹنڈوالہ یار شہر کے مختلف علاقوں میں پلاسٹک بیگز سپلائی و فروخت کرنیوالے ہول سیلرز و ریٹیلروں کی دکانوں پر چھاپے مارکر بڑی مقدار میں ماحول کو خراب کرنیوالی نان بائیوگریڈیبل پلاسٹک ضبط کرلیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج تحفظ ماحولیات شاہ خالد نے میڈیا کو بتایا کہ ریجنل انچارج تحفظ ماحولیات عمران علی عباسی کی خاص ہدایات پر ہم نے ضلع کے مختلف علاقوں میں پلاسٹک بیگز فروخت کرنیوالی چھوٹی بڑی دکانوں پر چھاپے مارے ہیں اس دوران ہم نے بڑی مقدار میں ماحول دشمن پلاسٹک بیگز ضبط کئے ہیں اور ہم نے شہر کے ان تمام ریٹیلروں و ہول سیلروں کو متنبہ کردیا یے کہ حکومت سندھ کی جانب سے پلاسٹک بیگ کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن پر عمل کیاجائے اور جو دکاندار غیر تحلیل شدہ پلاسٹک بیگ کی خریدوفروخت یا تیاری میں پایا گیا تو اسکے خلاف(سیپا)ایکٹ 2014 کے مطابق سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں