ٹنڈوالہیار انتظامیہ کی جانب سے مویشی منڈی کی نیلامی نہ ہو سکی

عیدالاضحی کے دن قریب آتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مویشی منڈیاں شروع

ہفتہ 10 جولائی 2021 00:01

ٹنڈ والہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2021ء) ٹنڈوالہیار انتظامیہ کی جانب سے مویشی منڈی کی نیلامی نہ ہو سکی، عیدالاضحی کے دن قریب آتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مویشی منڈیاں شروع، مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کیلئے بھاو تاو عروج پر، منڈیوں میں خریداروں کا رش امنڈ آیا ، تفصیلات کے مطابق عید الضحیٰ کے موقع پر ٹنڈوالہیار انتظامیہ کی جانب سے مویشی منڈی لگانے کی نیلامی کی جاتی ہے لیکن عید قربان کے دن قریب آچکے ہیں اور ٹنڈوالہیار انتظامیہ کی جانب سے ابتک مویشی منڈی کا اعلان نہیں کیا جا سکا ہے ٹنڈوالہیار اور اسکے گرد نواح سمیت دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے مویشی مالکان نے منڈی قائم نہ ہونے پر شہر کے مختلف علاقوں سمیت بازاروں میں از خود مویشی منڈیاں قائم کردی ہے جہاں مویشوں کے رش کیساتھ خریداروں کا بھی رش امنڈ آیا ہے اور مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کیلئے بھاتا جاری ہے ٹنڈوالہیار شہر میں قائم غیرقانونی مویشی منڈیوں سمیت بازاروں میں جانوروں کی بلاخو ف و خطر فروخت جاری ہے شہری و سماجی حلقوں میں اس حوالے سے تشویش پائی جا رہی ہے شہری و سماجی حلقوں نے ٹنڈوالہیار انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے شہر میں قائم مویشی منڈیوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے اورتجارتی و کاروباری مرکز سمیت سڑکوںپر مویشی کی خریداری اور فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں