عیدالاضحی کی آمد کے موقع پر حفاظتی و انتظامی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفیس ٹنڈو الہ یار میں اجلاس

ہفتہ 17 جولائی 2021 22:05

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) عیدالاضحی کی آمد کے موقع پر حفاظتی و انتظامی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفیس ٹنڈو الہ یار میں اجلاس منعقد ہوااجلاس کی سربراہی ڈپٹی کمشنر ٹنڈو الہ یار ولی محمد بلوچ اور ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخسار احمد کھاوڑ نے کی اجلاس میں عیدالاضحی کے پیشِ نظر سیکیورٹی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر منتظمین کو آگاہی دی گئی ساتھ ہی ساتھ ضلعی پولیس کی جانب سے خصوصی طور پر سیکیورٹی پلان بھی جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پولیس، ضلعی انتظامیہ، صحت، دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و نمائندگان ، مذہبی شخصیات، امن کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی اجلاس میں مویشی منڈیوں، عید بازاروں، شاپنگ سینٹرز، عیدگاہوں، امام بارگاہوں اور نمازِ عید کے اجتماعات کی سیکیورٹی، کرونا پابندیوں پر عملدرآمد، عید الضحی اور قربانی کے جانوروں کی کھالوں کے حوالے سے ضابطہِ اخلاق اور جانوروں کی آلائشوں ، صفائی ستھرائی اور تمام تر انتظامات کا جازہ لیا گیا . خاص طور پر موسمی صورتحال اور ممکنہ برساتوں کے پیشِ نظر تمام اسٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی جبکہ مویشی منڈیوں کے حوالے سے ٹنڈو الہ یار پولیس سیکیورٹی پلان اس سے قبل جاری کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں