ٹنڈوالہ یار ، گوٹھ سنگھار مگسی کی درجنوں مردو خواتین کا بااثر افراد کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 17 جنوری 2022 22:50

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) ٹنڈوالہ یار کے گوٹھ سنگھار مگسی کی درجنوں خواتین بچوں مردوں نے بااثر افراد کے خلاف ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کی قیادت کرنے والے دوست محمد چانڈیو غلام قادر چانڈیو سرور چانڈیو دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گوٹھ سنگھار مگسی کے بااثر مگسی برادری کے افراد نے ہماری زرعی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرلیا ہے ہماری جانب سے زمینوں سے قبضہ خالی کرنے کی درخواست پر وہ بااثر افراد کی جانب سے ہم فائرنگ کی گئی اور وہ ہمیں جان سے مارنے کی دہمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے ہماری زندگی اجیرن کردی ہے انہوں نے کہا ہے کہ گوٹھ سنگھار مگسی کے بااثر افراد نے گوٹھ میں مسلح افراد کھڑے کردئے ہیں جس کے باعث علاقے میں خوف پھیلا ہوا ہے اور ہمیں اپنی جان کا خطرہ بھی ہے انہوں نے متعلقہ حکام سمیت علاقے کے معززین سے بھی مطالبہ کیا تھا مگر زمینوں سے ہونے والا قبضہ خالی نہ ہوسکا انہوں نے وزیر اعلی سندھ ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری زرعی زمینوں پر با اثر افراد کی جانب سے کئے گئے قبضے کو فوری خالی کرایا جائے اور ہمیں انصاف فراہم کراتے ہوئے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں