ٹنڈوالہ یار میں تجاوزات کی بھرمار،شاہراہوں،چوکوں اور بازاروں کو سکیڑ کر رکھ دیا

بدھ 27 جولائی 2022 17:44

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2022ء) ٹنڈوالہ یار میں تجاوزات کی بھرمار،شاہراہوں،چوکوں اور بازاروں کو سکیڑ کر رکھ دیا ۔

(جاری ہے)

عام آدمی پیدل چلنے سے بھی قاصر , چنگچی رکشوں , ریڑھوں اور پتھارے داروں کی من مانیاں , انتظامیہ نام کی کوئی چیز نظر نہی آتی , تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار شہر کو ناجائز تجاوزات نے گھیر لیا ہے , تجاوزات کے باعث شہر کے چوڑے اور کشادہ روڈ, گلیاں , چوک اور بازاروں کو سکیڑ کر رکھدیا ہی, ہر طرف ریڑھی, پتھاری, اورچنگچی رکشوں کا راج دکھائی دیتا ہی, شہر میں ہر نئے دن بڑھتی ہوئی ناجائز تجاوزات نے عام آدمی کا پیدل چلنا بھی مشکل کردیا ہے اور خصوصا خواتین کا پیدل چلنا تو اذیت بن چکا ہے پتھاری, ریڑھے , اور باالخصوص چنگچی رکشوں نے تو رہی سہی کسر بھی پوری کردی ہے چنگچی رکشوں کی من مانیاں عروج کو پہنچ چکی ہیں اس تمام تر صورتحال پر انتظامیہ اور خصوصا انسداد تجاوزات کا عملہ کہیں بھی دکھائی نہی دیتا, بازاروں میں تعینات پولیس اہلکار بھی مذکورہ صورتحال میں کچھ بھی کرنے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں, دوسری جانب حیران کن عمل یہ ہے کہ مذکورہ شاہراہوں , چوکوں, روڈوں سے صوبائی وزیر سمیت ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کا بھی گزر ہوتا ہے لیکن انہیں بھی مذکورہ ناجائز تجاوزات نظر نہیں آتی انکے راستے کو کھلوانے کیلئے انکی گاڑیوں کے آگے پروٹو کول میں چلنے والی پولیس موبائلیں روڈ کھلواکر انہیں باآسانی وہاں سے گزاردیتی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ روڈوں , چوکوں , اور شاہراہوں سے مذکورہ طرز کی تجاوزات کے سبب ایمبولینسوں کا بھی گزرنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے شہریوں نے وزیر اعلی سندھ , وزیر بلدیات سندھ, کمشنر حیدرآباد سمیت ڈی سی اور ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز تجاوزات ک فوری طور پرختم کرایا جائے تاکہ اذیت سیدوچار شہری با آسانی ان راستوں سے گزر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں