درخت ماحول سے آلودگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،ڈپٹی کمشنر ٹنڈو الہیار

جمعہ 16 فروری 2024 23:03

ٹنڈو الہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2024ء) درخت ماحول سے آلودگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اوردرخت انسانی زندگی کیلئے بھی نہیایت اہم ہیں۔ اس لئے تمام لوگوں کو چاہئے کہ اپنے گھروں، محلوں اور اسکولوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی دور ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار الطاف گوہر میمن نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹر ہسپتال ٹنڈوالہ یار میں شجرکاری مہم 2024کے حوالے سے پودے لگانے کے بعد این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار الطاف گوہر میمن نے مزید کہا کہ ضلع کے تمام محکموں کے افسران کو چاہئے کہ وہ اپنے دفاتر، ہسپتال، سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں، پارکوں، شہر کی مختلف شاہراہوں او ر دیگر جگہوں پر پودے لگائیں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو سکے اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ بھی ہو سکے۔

(جاری ہے)

الطاف گوہر میمن نے محکمہ فاریسٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں اسکولوں، شہروں اور دیہاتوں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ لوگ صحتمند رہ سکیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹنڈوالہ یار ڈاکٹر ابراھیم پرہیاڑ، ایم ایس سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار ڈاکٹر صابر قائمخانی اورمحکمہ صحت کے دیگر افسران نے بھی پودے لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں