بجلی کے ستائے پیارو لوند کے مکین روڈوں پر نکل آئے ، احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 22 فروری 2024 22:32

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2024ء) بجلی کے ستائے پیارو لوند کے مکین روڈوں پر نکل آئے ، احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے ٹائروں کو نذر آتش کرکے روڈ بند کرکے ٹریفک معطل کردی، حیسکو حکام نے خلاف شدید نعرے بازی تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے پیارو لوند کے رہائشی مسلسل بجلی کی بندش کے خلاف روڈوں پر نکل آئے ، احتجاج کرتے ہوئے مشتعل افراد نے ٹائروں کو نذر آتش کرکے ٹریفک معطل کردی ، جس سے پیارو لوند آنے اور جانیوالی ٹریفک بند ہوگئی جس مسافر گاڑیوں مین سوار مسافر خواتین بچوں کو بے حد پریشان ہوگئے ، اس موقع پر مظاہرین میں شامل سلمان لوند بتایا کہ 20 سے زائد گوٹھوں کی بجلی گذشتہ تین روز سے بند ہے، بجلی کی سپلائی کی بحالی کیلئے حکام پیسے مانگ رہے ہیں بجلی کی بندش سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، اسپتال میں قیمتی ادویات کے خراب ہونیکا خدشہ ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی سپلائی کو فوری طور پر بحال کی جائے۔

#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں