صاف ستھرا ماحول ہی آ نے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے، نبیلہ عمر

منگل 12 مارچ 2024 19:23

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) سیکرٹری ماحولیات موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی میڈم نبیلہ عمر اور ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ (سیپا)کے ڈائریکٹر جنرل نعیم احمد مغل ،ریجنل انچارج حیدرآباد عبدالجبار جوکھیو کی خصوصی ہدایت پر ضلع انچارج ادارہ تحفظ ماحولیات شاہ خالد نے ٹنڈوالہ یار کے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول دھیگانو بوزدار میں ماحولیاتی آ گاہی پروگرام کا انعقاد کیاجس میں اسکول کے طلبا اور طالبات کو بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آ لودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں تفصیلی آ گاہی فراہم کی اور ماحولیاتی آ لودگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے خدشات کو اجاگر کیا۔

اور ماحولیاتی آ لودگی کی وجہ درپیش مسائل پر قابو پانے پر زور دیا۔اس دوران طلبا کو سیپا کی جانب سے جاری شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور طلبا کو یہ پیغام دیا کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں تاکہ آ نے والی نسلوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔

(جاری ہے)

کیونکہ صاف ستھرا ماحول ہی آ نے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔اس دوران طلبا میں بڑی تعداد میں پودے تقسیم کیے اور اسکول میں پودے بھی لگائے۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر میڈم غزالہ تحسین سموں اور پرنسپل میڈم شائشتہ میمن نے بھی ماحولیات کی اہمیت کو اجاگرکیا ۔ اور اسکول کے احاطے میں ڈسٹرکٹ انچارج شاہ خالد کے ہمراہ پودے لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں