ٹنڈومحمدخان کے قریب شاھ واہ نہر کی آرڈی 28ایل میں 40 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا

ہفتہ 17 اگست 2019 16:28

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) ٹنڈومحمدخان کے قریب شاھ واہ نہر کی آرڈی 28ایل میں چالیس فٹ گہرا شگاف پڑ گیا جس کے باعث ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں پانی میں ڈوب گئیں اور مختلف دیہات کے بیس سے زائد گھروں میں پانی داخل ہوگیا جس کی وجہ سے متاثرین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ محکمہ آبپاشی کو اطلاع دینے کے باوجود کوئی عملدار جائے وقوع پر نہیں پہنچا گائوں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پانچ سے زائد گھنٹوں کی سخت جدوجہد کے بعد شگاف کو بند کردیا

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں