پاکستان تحریک انصاف ٹنڈومحمدخان دوحصوں میں تقسیم ہو گئی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 18:29

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف ٹنڈومحمدخان دوحصوں میں تقسیم ہو گئی اختلافات کھل کر سامنے آگئے پی ٹی آئی ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے دونوں دھڑوں نے الگ الگ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی جو مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب ٹنڈومحمدخان پہنچی جہاں پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ضلعی قیادت کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور یوتھ کے کارکنوں نے ضلعی جنرل سیکریٹری کے خلاف الزامات بھی عائد کئے اس موقع پر سینئر رہنما موقع سے کھسک گئے جبکہ پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکریٹر اسحاق سومرو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندر اختلافات ہوتے رہتے ہیں یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے ہم نے اعلیٰ قیادت کو معاملے سے آگاہ کردیا ہے جلد یہ مسئلہ حل ہوجائے گا ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں