ضلع ٹنڈومحمدخان کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہیں،عون عباس

سندھ پیار اور محبت کی دھرتی ہے غریب عوام کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے،ایم ڈی پاکستان بیت المال

جمعہ 8 نومبر 2019 16:41

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) پاکستان بیت المال کے مینیجنگ ڈائریکٹر عون عباس نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام سمیت ضلع ٹنڈومحمدخان کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہیں سندھ پیار اور محبت کی دھرتی ہے غریب عوام کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے یہ بات انہوں نے ٹنڈومحمدخان میں دارلاحساس کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی عون عباس نے کہا کہ ضلع ٹنڈومحمدخان اور اس کے گردونواح سے تعلق رکھنے والے چار سے چھ سالوں تک عمر کے یتیم اور نادار بچوں کو دارلاحساس میں مفت رہائش کھانے پینے کی اشیاء ، کپڑے ، مفت تعلیم اور ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ سندھ صوفیائے کرام کی دھرتی ہے ان کی تعلیمات کے عین مطابق انسانیت احساس اور خدمت کا جذبہ لے کر حاضر ہوئے ہیں تاکہ علاقے کی عوام کو کسی بھی طرح محروم نہ رکھا جاسکے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان یاسر بھٹی ، دارلاحساس ٹنڈومحمدخان کے انچارج غلام رسول میمن اور دیگر نے خطاب کیا آخر میں دارلامان سینٹر کے لئے زمین دینے والے ولی محمد کشمیری کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں