ٹنڈومحمدخان کے قریب گونی واہ نہر سے نامعلوم 20 سالہ نوجوان لڑکی کی برہنہ لاش برآمد

جمعہ 16 جولائی 2021 20:41

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) ٹنڈومحمدخان کے قریب گونی واہ نہر سے ایک نامعلوم 20 سالہ نوجوان لڑکی کی برہنہ لاش برآمد ہوئی ہے اطلاع ملنے پر ٹنڈومحمدخان پولیس نے ایدھی رضاکاروں کی مدد سے لاش کو نہر سے نکال کر سول اسپتال ٹندومحمدخان پہنچایا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش کو شناخت کے لئے اسپتال کے سرد خانے میں رکھا گیا ہے رابطہ کرنے پر ایدھی ٹنڈومحمدخان کے انچارج کامران گدی اور عبدالجبار کولاچی نے بتایا کہ نامعلوم لڑکی کی لاش 6 یوم پرانی ہے جو پانی میں رہنے کے سبب گل سڑ چکی ہے لاش کو شناخت کے لئے اسپتال میں رکھا گیا ہے اگر کوئی وارث ظاہر نہ ہوا تو لاش کو کفن دفن کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائے گا

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں