ذوالفقار آباد سعید پور ٹکر اور آس پاس کے دیہی علاقوں کے درجنوں مکینوں نے دارو آئل فیلڈ کے خلاف مین گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 11 ستمبر 2021 00:48

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2021ء) ٹنڈومحمدخان کے قریبی گائوں ذوالفقار آباد سعید پور ٹکر اور آس پاس کے دیہی علاقوں کے درجنوں مکینوں نے دارو آئل فیلڈ کے خلاف مین گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا اس موقع پر صادق کھیرو ، سارنگ ملاح ، حبیب خیرو ، نوید کاتیار ،حبیب ملاح اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ دارو آئل فیلڈ گزشتہ تیس سالوں سے علاقے میں کام کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود علاقے کے لوگوں کو نوکریاں اور بنیادی سہولتیں جن میں روڈ ، پینے کا صاف پانی ، ہیلتھ سینٹر ، اسکول اور ایمبولینس سمیت کوئی بھی سہولت نہیں دی جارہی ہے جس کے باعث علاقے کے عوام کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے اس سلسلے میں کئی بار اوجی ڈی سی کے افسران کو بھی یاد دہانی کرائی گئی لیکن اس پر کوئی عمل نہیں ہوا انہوں نے وزیر اعلی سندھ ، اوجی ڈی سی کے اعلی آفسران اور اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر نوکریوں سمیت ہر ممکن بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں