ٹنڈو محمد خان اور گردو نواح میں تیزبارش ،نشیبی علاقے زیر آب آگئے

بدھ 22 ستمبر 2021 22:33

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) ٹنڈومحمدخان اور اس کے گردونواح میں بدھ کے روز تیز برسات ہوئی برسات دو گھنٹے تک مسلسل جاری رہی بارش کی وجہ سے شہر کے مختلف نشیبی علاقے شوکت کالونی ،مشترکہ کالونی ، ٹالپر کالونی ، پاٹارگوٹھ سمیت کئی علاقے زیر آب آگئے جب کہ شہر کے سڑکوں پر نالیوں اور بارش کا پانی جمع ہو گیا جس کے باعث ٹریفک اور شہریوں کو آمد ورفت میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بارش کے ہوتے ہی بجلی اور مواصلات کا نظام معطل ہو گیا اور کئی گھنٹوں تک بجلی بند رہی

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں