ٹنڈومحمدخان میں تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ، ایک خاتون اور 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی

منگل 21 مارچ 2023 22:58

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2023ء) ٹنڈومحمدخان میں بلڑی شاہ کریم روڈ پر تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوگیا ہے، ایک خاتون اور 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹنڈومحمدخان میں بلڑی شاہ کریم روڈ پر انس سموں وائی اسٹاپ کے قریب تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار منٹھار جلالانی، مسمات رخسانہ اور 2 بچے شاہ زین اور انتظار علی شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں تحصیل بلڑی شاہ کریم کے رورل ہیلتھ سینٹر لایا گیا جہاں حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث انہیں سول اسپتال حیدرآباد ریفر کیا گیا، یاد رہے کہ موٹرسائیکل پر ایک خاتون اور 3 بچوں سمیت 5 افراد سوار تھے، ایک بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا، بلڑی شاہ کریم پولیس نے اطلاع ملتے ہی کار کو ڈرائیور سمیت اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں