گرلز ہائی اسکول میں ہیڈ مسٹریس کی سیٹ پر سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے برخلاف مرد کو تعینات کردیا گیا ،پیراسد اللہ سرہندی

ہفتہ 25 مارچ 2023 20:14

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2023ء) پاکستان مسلم لیگ ن سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے مرکزی رہنما اور سندھ کے صوبائی نائب صدر پیر اسداللہ سرہندی نے کہا ہے کہ ٹنڈومحمدخان کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں ہیڈ مسٹریس کی سیٹ پر سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے برخلاف مرد کو تعینات کیا گیا ہے جس سے لڑکیوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔

یہ بات انہوں نے مسلم لیگ سیکریٹریٹ آفس ٹنڈومحمدخان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔پیر اسداللہ سرہندی نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق لڑکیوں کے تعلیمی اداروں سے مرد عملے کی تعیناتی ختم کر دی گئی ہے لیکن اس کے باوجود ٹنڈومحمدخان کے قدیمی گرلس ہائی اسکول میں ہیڈ مسٹریس کے عہدے پر مرد یاسین شیخ کو تعینات کیا گیا ہے جو کہ غیر اخلاقی عمل ہے ان کی تعیناتی سے لڑکیوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے اور اس کے کلاسسز کی وزٹ سے بھی خواتین اساتذہ حراسانی کا شکار ہور ہی ہیں اور باپردہ طالبات اور لیڈی اسکول ٹیچرس کو کام کاج اور معلومات حاصل کرنے کے سلسلے میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیکریٹری تعلیم اور وزیر تعلیم سندھ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر گورنمنٹ گرلس ہائی اسکول ٹنڈومحمدخان میں ہیڈ مسٹریس کی سیٹ خاتون استاد کو مقرر کیا جائے اور مرد ہیڈ ٹیچر یاسین شیخ کو فوری طور پر ہٹایا جائے

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں