رشتہ دار نے آدھے پلاٹ پر قبضہ کرلیا ،سنگین دھمکیاں دی جارہی ہیں ،تحفظ فراہم کیا جائے ،امام زادی

جمعہ 15 مارچ 2024 19:10

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) ٹنڈو محمد خان کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن کی رہائشی خاتون مسمات امام زادی نے اپنے بچوں کے ہمراہ پریس کلب ٹنڈو محمد خان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ میرا شوہر اللہ بخش دائودانی ایک کمپنی میں ملازم تھا ۔ جس کا انتقال ہوگیا ۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب کے ہمیں پچیس لاکھ ملنے تھے جوکہ ہمارا رشتے دار پولیس اہلکار اللہ جوڑیو داودانی لے گیا اور میرے مرحوم شوہر کے پیسوں سے ایک پلاٹ خریدا ہے ۔

اس میں بھی آدھا پلاٹ اپنے بیٹے کے نام کردیا ہے اور ایک لاکھ روپے کیش ہم سے لئے وہ بھی واپس دینے کو تیار نہیں ہے ۔ اب ہمیں جان سے مارنے اور میرے دوسرے شوہر کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ ہمیں اس سے جان کا خطرہ ہے ۔ متاثرہ خاتون نے ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سید سلیم شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں