ڈرینج سسٹم کیلئے بنائے گئے نالوں کا کام سست روی کا شکار

جمعہ 22 مارچ 2024 22:56

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) چمبڑ روڈ پر کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا ڈرینج سسٹم کیلئے بنائے گئے نالوں کا کام سست روی کا شکار ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود روڈ اور گندے پانی کے نالوں کا کام مکمل نا ہوسکا چمبڑ روڈ پر ٹھیکدار کی جانب سے روڈ کو تعمیر کرنے کیلئے پھتر بچھائے گئے تھے اس کے بعد ٹھکیدار کئی ماہ گزر جانے کے باوجود تاحال تک لاپتا ہے چوبیس گھنٹے چلنے والا روڈ سمیت کاروبار کا مرکز کہلانے والا چمبڑ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے آنے جانے والی چھوٹی بڑی گاڑیوں مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے گندے پانی کیلئے بنائے جانے والے نالوں کیلئے دکانوں کے سامنے کھڈے کھودے گئے تھے ان سے عوام اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ٹھیکدار کی مبینہ کرپشن اور لاپتا ہونے کے سبب روڈ اور نالوں کا جوں کا توں ہے جس سے چمبڑ روڈ پر واقع ابراہیم کالونی سے لیکر حیدرآباد روڈ تک والے دکاندار عوام اور وہاں سے گزرنے والے راہگیر بے حد پریشانیوں میں مبتلا ہیں ان کا کہنا ہے کہ جلد سے جلد مذکورہ روڈ اور اس پر بنے والے سیوریج نالوں کا کام مکمل کرایا جائے۔

#ٴْ۴

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں