انڈس ہسپتال انتظامیہ کے خلاف مختیار کار آفس سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

منگل 9 اپریل 2024 19:36

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) ال سندھ روینیو ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے انڈس اسپتال انتظامیہ کے خلاف مختیار کار آفس سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں محکمہ روینیو کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر روینیو یونین کے رہنماں سارنگ شاہ ۔ رزاق بھٹی ۔

(جاری ہے)

آصف سموں، ایس ٹی پی کے صدر اقبال ہاجانو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل روینیو ایمپلائرز یونین کے جنرل سیکرٹری رزاق بھٹی کی موٹر سائیکل انڈس اسپتال سے چوری ہوگئی تھی جس ابھی تک برآمد نہیں کی جا سکی ہے انڈس اسپتال انتظامیہ کا موقف ہے کہ ان کے تمام سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہیں ۔

ہم سمجھتے ہیں کہ موٹر سائینکل چوری میں انڈس اسپتال کی انتظامیہ اور سیکورٹی عملہ ملوث ہے ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ رزاق بھٹی کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی جائے اور انڈس اسپتال انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں