مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا،دامان شہری تنظیم

پیر 6 فروری 2017 20:55

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2017ء) مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا،دامان شہری تنظیم تفصیلات کے مطابق ٹانک کو درپیش مسائل کے سلسلے میںدامان شہری تنظیم کا ایک اہم اجلاس جنر ل سیکرٹری پیر جہانگیر شاہ کی رہائش گاہ پر زیر صدارت چئر مین عد نان یوسف برکی ایڈوکیٹ منعقد ہوا اجلاس میں سینئر ایڈوکیٹ آدم خان اورجنرل سیکرٹری پیر جہانگیر شاہ اور پریس سیکرٹری دمساز،ندیم محسود ،سردار احمد گل،سلیم شہزاد،عبداللہ خان سمیت علاقہ عمائدین کی بڑی تعدا د نے شرکت کی مقررین کا کہنا تھا کہ ٹانک میں واپڈانے ناروا لوڈشیڈنگ اوئور بلنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے جب کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس نے کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے اور کھلے عام نوکریاں فروخت کی جا ری ہے ان کے غیر اخلاقی رویے کی وجہ سے ہسپتال عملے بلخوص فی میل اسٹاف کو ڈیوٹی میںمشکلات درپیش ارہی ہیں انہوں نے کہا کہ درہ بین میںگیس ،تیل اوردیگر معدنیات وافر مقدار میںموجود ہیں جس پر سیکورٹی نہ ہونے کی وجہ سے کمپنی نے کام بند کر دیا مذکورہ معدنی وسائل پر کام کرنے والی کمپنی کو سیکورٹی فراہم کی جائے مذکورہ مسائل اگر تین دن میں حل نہ ہوئے تو بھر پور احتجاج کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں