پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں فتنہ ہے، ہر صورت میں روکیں گے، مولانا فضل الرحمن

بد اخلاقی اور گالم گلوچ کی سیاست کبھی نہیں کی،ووٹ کے جہاد کے ذریعے ملک میں شرعی نظام لانا چاہتے ہیں،8 فروری کو عوام نے حق اور سچ کا ساتھ دینا ہے، سربراہ جے یو آئی (ف) کا ٹانک میں جلسے سے خطاب

جمعہ 2 فروری 2024 22:48

پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں فتنہ ہے، ہر صورت میں روکیں گے، مولانا فضل الرحمن
ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2024ء) سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بد اخلاقی اور گالم گلوچ کی سیاست کبھی نہیں کی، پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت نہیں فتنہ ہے، ہر صورت میں اس کو روکیں گے،ووٹ کے جہاد کے ذریعے ملک میں شرعی نظام لانا چاہتے ہیں،8 فروری کو عوام نے حق اور سچ کا ساتھ دینا ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یک بار پھر ذمہ داری قوم پر آگئی، الیکشن میں ہم آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، سیاسی جماعتوں کا اپنا اپنا نظریہ ہے، الیکشن میں ہم آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، 8 فروری کو عوام نے حق اور سچ کا ساتھ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ قوم کے مستقبل کافیصلہ کرتا ہے، ووٹ قوم کی امانت ہے، ہم ووٹ کے جہاد کے ذریعے ملک میں شرعی نظام لانا چاہتے ہیں، ایک حق کا راستہ ہے اور ایک گمراہی کا راستہ ہے، فیصلہ ہم نے کرنا ہے ہم کونسے راستے پر چلیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمعیت سیاسی مخالفین کے ساتھ تعصب نہیں کررہی ،بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، میں اس کا مقابلہ کروں مزہ نہیں آتا، وہ آزاد ہوتا تو میں اس کو دیکھتا، آج اس کے بارے میں کوئی بات نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام دینی و دنیاوی خدمت پر یقین رکھتی ہے، سیاسی جماعتوں کو حق ہے اپنا نظریہ قوم کے سامنے رکھیں۔انہوں نے کہا کہ فلاحی ریاست میں انسانی حقوق کا تحفظ ہوتا ہے، فلاحی ریاست مضبوط معیشت اور امن کے بغیر ممکن نہیں، کیا پاکستان میں امن اور روز گار ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو کس نے اور کیوں تباہ کیا اس کا ادراک ہونا چاہئے، مغربی روایات کو پروان چڑھا گیا، ہماری روایات مسخ کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) اپنے نظریہ کی سیاست کرتی ہے، بد اخلاقی اور گالم گلوچ کی سیاست کبھی نہیں کی، پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت نہیں فتنہ ہے ہر صورت اس کو روکیں گے۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں