ملک بھر کی طرح ٹانک میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے سے منایا گیا

پیر 5 فروری 2024 21:40

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2024ء) ملک بھر کی طرح ٹانک میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے سے منایا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق 05 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ٹانک کے کوڑ قلعہ میں مختلف سکولوں کے بچوں کے لئے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ،اس موقع پر سیکیورٹی فورسز کے افسران، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز عبدالرشید خان مروت اور سکول کے بچوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف سکولوں کے بچوں نے اپنی تقاریر کے ذریعہ کشمیر پر بھارتی فوج کے غیر منصفانہ تسلط اور ظلم و بربریت کو بے نقاب کیا، قابض بھارتی فوج کے ناجائز تسلط کو غیر انسانی تسلط قرار دیا اور کشمیریوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا ۔ \378

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں