وفاقی وزیر غلام سرور کی عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد

پاکستان ملت اسلامیہ کی سب سے پہلی اسلامک ایٹمی رکھنے والا ملک ہے،بنیاد رکھنے ،تکمیل دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں،رنگ و نسل ،قومیت کی بات نہیں ہونی چاہیے، خطاب

ہفتہ 14 اگست 2021 23:03

ٹیکسلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2021ء) وفاقی وزیر غلام سرور نے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ملت اسلامیہ کی سب سے پہلی اسلامک ایٹمی رکھنے والا ملک ہے،بنیاد رکھنے ،تکمیل دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں،رنگ و نسل ،قومیت کی بات نہیں ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر غلام سرور نے عمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا دن ہماری زندگی میں اہمیت کا حامل ہے،تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک پیش کرتاہوں ، انہوںنے کہاکہ تمام شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں،عظیم مقصد کیلئے شہداء نے قربانیاں دیں، مسلمانوں کے لیاتہ القدر ایک عظیم رات ہے ،جس دن ہمیں پاکستان جیسا ملک نصیب ہوا ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان ملت اسلامیہ کی سب سے پہلی اسلامک ایٹمی رکھنے والا ملک ہے،بنیاد رکھنے ،تکمیل دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں ،۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان حاصل کرنے کا مقصد علیحدہ ملک تھا ،ہم تقسیم ہو چکے ہیں، سب کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے ،رنگ و نسل ،قومیت کی بات نہیں ہونی چاہیے۔ وفاقی وزیر غلام سرور، ایم پی اے حاجی امجد کی جانب سے پرچم کشائی بھی کی گی ،ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹیکسیلا میں شائع ہونے والی مزید خبریں