ضلع بھر میں ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے پیشگی اسپرے کیا جائے، ڈی سی تھرپارکر

اتوار 19 جولائی 2020 19:05

تھرپارکر۔مٹھی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہونے تھرپارکر ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں فصلوں کو ٹڈی دل سے بچاؤ کیلئے ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے پیشگی اسپرے کریں اور مقامی افراد کو ہوائی اسپرے سے انسان، جانور اور دیگر حیوانات پر ہونے والے نقصانات سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے کے لئے آگاہی بھی فراہم کی جائے تاکہ عوام کو اسپرے کے مضہر اثرات اور پالتو جانوروں کو اس اسپرے کے نقصانات سے بچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے جاری اسپرے کے کام کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں روزانہ کی بنیاد پر جمع کرائی جائے۔

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں