تھرپارکر میں کرپشن کے الزام میں پبلک ہیلتھ کے دو افسران معطل

پیر 1 اپریل 2024 14:00

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2024ء) تھرپارکر : تھرپارکر میں یومیہ 20 لاکھ گیلن پینے کا میٹھا پانی سپلائی کے لئے قائم بڑا سولر آر او پلانٹ بند کردیا گیا۔ اس حوالے سیکرٹری پبلک ہیلتھ سندھ نے متعلقہ کمپنی اور مقامی پبلک ہیلتھ افسران کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے جاری ہونے کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔ سیکریٹری پبلک ہیلتھ نے 18 اور 17 گریڈ کے 2 سینئر افسران کو معطل کردیا۔

(جاری ہے)

محکمہ پبلک ہیلتھ کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مٹھی میں قائم ایشیا کا بڑا سولر آر او پلانٹ پانی کی سپلائی نہیں کررہا ہے، 2افسران معطل کر کے متعلقہ کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ آر او پلانٹس کے فنڈز میں بے ضابطگیاں پائی گئی تھیں، سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مصری شاہ نے میگا فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے آر او پلانٹس کے فنڈز میں خورد برد پر 2 افسران کو معطل کرکے انہیں کراچی رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا ہےمعطل ہونے والے افسران میں ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ تھرپارکر محمد اسلم ڈاہری اور ایس ڈی این او مٹھی محمد ادریس میمن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں