تھرپارکر میں شاگردوں کو بلیک میلنگ ذریعے جنسی ہراساں کرنے کا انکشاف، بااختیاریوں کا نوٹس، ایک جوابدار گرفتار

پیر 8 اپریل 2024 21:40

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) تھرپارکر میں نوجوانوں کو فیک فیسبوک آ ڈی بنا کر جنسی حراساں کرنے والے گروہ کا کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کا ایم پی اے سریندر ولاسائی اور سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین نے نوٹس لیا۔ ایس ایس پی تھرپارکر کو کارروائی کی ہدایت کی۔ جبکہ ایک نوجوان زیر حراست ہے اور تفتیش جاری ہے۔ تھرپارکر میں نوجوانوں کو فیک فیسبوک آ ڈی پر جنسی حراساں کرنے، نازیبا تصویریں شیئر کرنے کی شکایات پر وزیر اعلی سندھ کے ہیومن رائٹس سندھ کے سابق معاون خصوصی ایم پی اے سریندر ولاسائی اور سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین اقبال ڈیتھو نے نوٹس لے لیا، نوجوانوں کی شکایت پر پیپلزپارٹی ایم پی اے سریندر ولاسائی نے آئی جی سندھ اور ایس ایس پی تھرپارکر کو آگاہی دی۔

(جاری ہے)

ادہر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین اقبال ڈیتھو نے بھی لیٹر لکھ کر ایس ایس پی تھرپارکر علی مردان کھوسو کو نوجوانوں کو جنسی حراساں کرنے، بلیک میل کرنے کا سختی سے نوٹس لے کر 10 روز میں کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ ایسے نوٹسز بعد ایس ایس پی تھرپارکر علی مردان کھوسو کی ہدایت پر مٹھی پولیس نے ایک نوجوان دولت میگھواڑ کو فیک آئے ڈی چلانے والے گروہ سے رابطے کے شبے میں حراست میں لے لیا اور تفتیش شروع کردی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نوجوانوں کو حراساں اور بلیک میل کرنے میں ایک گروہ شامل ہے جس کی تلاش کی جارہی ہے۔ فیک آئے ڈی سے مسلسل نوجوانوں کے نازیبا تصاویر اور دیگر تصاویر رکھ کر ان کو جنسی طور پر حراساں اور بلیک میل کیا جارہا تھا۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں