تھرپارکر میں آگ کے مختلف واقعات میں 7 گھر اور لاکھوں کا سامان جل گیا

پیر 8 اپریل 2024 21:40

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) تھرپارکر میں آگ کے مختلف واقعات میں 7 گھر اور لاکھوں روپئے کا سامان جل گیا۔ تفصیلات کے مطابق ننگرپارکر کے گاں بھوڈلائی میں چلہی سے اچانک آگ لگنے کے نتیجے میں مڈو ولد رتو جی قوم کولھی کی 03 کچے مکان جل گیا ہے۔ گاں کی لوگوں نے بروقت پہنچ کر آگ پر کنٹرول کر لیا۔گھر میں پڑا ہوا سونا زیور اور 3 لاک کیش اور سارا سامان، کھانے پینے کی اشیا اور کپڑے بستر اور دیگر ضروریات زندگی سامان جل گیا۔

(جاری ہے)

گاں ملہو بہیل تحصیل اسلام کوٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دلدار ولد بہوجو بہیل کے کچے مکان اور ایک لانڈھی جل گیا۔ گائوں والوں نے اپنے مدد آگ پر کنٹرول کر لیا ہے گھر میں پڑا ہوا سارا سامان جس میں کھانے پینے کی اشیا اور کپڑے بستر اور دیگر ضروریات زندگی سامان جل گیا۔گاں سانیاسر تحصیل مٹھی میں لائٹ کی شارٹ سرکٹ سے لیاقت علی نھڑی اور رسول بخش نھڑی کے 03 کچے مکان اور ایک لانڈھی جل گیا۔ فائرنگ برگیڈ عملے نے بروقت پہنچ کر آگ پر کنٹرول کر لیا۔گھر میں پڑا ہوا سارا سامان جس میں کھانے پینے کی اشیا اور کپڑے بستر اور دیگر ضروریات زندگی سامان جل گیا۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں