تھرپارکر میں غذائی قلت و مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 3بچے دم توڑگئے

بدھ 3 اپریل 2024 21:45

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء) تھرپارکر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 3بچے دم توڑگئے۔محکمہ صحت کے مطابق غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا بچوں کا انتقال سول ہسپتال مٹھی میں ہوا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوکر فوت ہونے والے تین بچوں کی عمریں نومولود سے ایک سال کے درمیان ہیں۔انتقال کرنے والے بچوں کا تعلق تھرپارکر کے دیہی علاقوں سے ہے جبکہ رواں سال مرنے والے بچوں کی تعداد 122ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں