تھرپارکر ،ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے پر دو ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری

اتوار 7 اپریل 2024 16:10

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2024ء) تھرپارکر میں نئے مقرر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر لیکھراج نے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے پر دو ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا، جس میں مٹھی شہر کے قریب گاؤں فانگھاریو کے صحت مرکز میں مقرر ڈاکٹر پوپٹ رائے اور گاؤں درگاہ میئن شاھ غازی میں مقرر ڈاکٹر امیر حسن شامل ہیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر لیکھراج نے کہا کہ مجھے ڈیوٹی جوائن کرتے ہوئے دو دن ہوئے ہیں، ان ڈاکٹرز کے خلاف درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جس میں ان کے خلاف شکایات ہیں اور یہ دونوں ڈاکٹر ڈیوٹی پر نہیں جارہے ہیں، اس لیے ان کو شوکاز نوٹس دے کر غیر حاضر رہنے کا جواب طلب کیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں