تحصیل چھاچھرو کے گاؤں میں نوجوان لڑکی نے خودکشی کر لی

اتوار 7 اپریل 2024 16:40

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2024ء) ضلع تھرپارکر تحصیل چھاچھرو کے نواہی گاؤں روہیراڑو میں نوجوان لڑکی تاری بنت گومدو بھیل نے گزشتہ رات دیر سے اپنے گھر میں لٹک کر خودکشی کر لی ، اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور لاش کو کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل نہیں کیا۔

(جاری ہے)

وہاں پر لوگوں اور ورثا سے بیان لے کر بغیر قانونی کارروائی کے ورثا کے حوالے کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ورثاء کے بیان کے مطابق لڑکی کا دماغی توازن برقرار نہیں تھا جس کی وجہ سے لڑکی نے خودکشی کی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں