تحریک آزادی کے بانی مولانا محمد علی جوہرکی88ویں برسی 4 پرسوں جنوری بروز جمعہ منائی جائے گی

بدھ 2 جنوری 2019 13:07

تحریک آزادی کے بانی مولانا محمد علی جوہرکی88ویں برسی 4 پرسوں جنوری بروز جمعہ منائی جائے گی
ٹھٹھہ صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2019ء) تحریک آزادی کے بانی مولانا محمد علی جوہرکی88ویں برسی 4 پرسوں جنوری بروز جمعہ منائی جائے گی اس سلسلے میں مولانا محمد علی جوہر کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مسلم لیگ سمیت سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام نہ کیا جائے گا۔مولانا محمد علی جوہر 10دسمبر1878ء کو بھارت کے علاقہ رام پور میں پیدا ہوئے وہ ہندوستانی مسلمانوں کے کے عظیم لیڈر تھے۔

(جاری ہے)

مولانا ایک عظیم صحافی اور معروف شاعربھی تھے ان کا ایک شعر ’’ قتل حسین ؑ اگرچہ مرگ یزید ہے ،اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد ‘‘ بے پناہ مقبول ہوا۔ وہ جدوجہد آزادی کے بانی اور سرگرم رہنما تھے مولانا محمد علی جوہر تحریک خلافت کے بھی بانی تھے۔جنوری 1931ء میں مولانا محمد علی جوہرگول میز کانفرنس میں شرکت کی غرض سے انگلستان گئے جہاں آپ نے آزادی وطن کا مطالبہ پیش کیا۔مولانا محمد علی جوہر 4جنوری 1931ء کو لندن میں انتقال کر گئے جنہیں ان کی خواہش پر بیت المقدس میں دفن کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں