ٹھٹھہ،غیر ذمہ دار افسران و عملہ اپنا قبلہ درست کریں اور ٹال مٹول کرنے والے افسران و عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، محمد نواز سوہو

عوام کو ہر صورت فراہمی و نکاسی آب یقینی بنایا جائے گا کیونکہ ہم سب سرکار کے خزانے سے تنخواہ لے رہے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ مطلوبہ سہولیات فراہم کر سکیں، ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ

بدھ 2 جنوری 2019 23:19

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد نواز سوہو نے کہا ہے کہ واٹر کمیشن اور سندھ حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوام کو ہر صورت فراہمی و نکاسی آب یقینی بنایا جائے گا کیونکہ ہم سب سرکار کے خزانے سے تنخواہ لے رہے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ مطلوبہ سہولیات فراہم کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ذمہ دار افسران و عملہ اپنا قبلہ درست کریں اور ٹال مٹول کرنے والے افسران و عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج دربار ہال مکلی میں ضلعی نگران کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ضلع کے تمام میونسپل و ٹاؤں چیئرمن، جیف میونسپل اور ٹاؤن افسران، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ایگزیکیوٹو انجنیئر پبلک ہیلتھ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی مشنر نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سندھ حکومت اور واٹر کمیشن کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے واٹر سپلائی اور ڈرینیج اسکیمیں محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کے سپرد کریں تاکہ عوام کو پینے کے صاف پانی اور ڈرینیج کی سہولیات مہیا کی جا سکیں۔

انہوں نے منہیں مزید ہدایت کی کہ وہ ٹھٹھہ شہر کے 9 وارڈوں میں موجود غیر قانونی کمرشل پانی کے کنیکشن ہٹائے جائیں جبکہ خراب اور خستہ حال لائنوں کی مرمت کو بھی یقینی بنانے کے ساتھ کمرشل پانی کی فراہمی کیلئے میٹر لگائے جائیں اور بلز کی ادائگی سندھ حکومت کے اکاؤنٹ میں جمع کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک فرد کا کام نہیں بلکہ اس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ مل کر بلدیاتی منتخب نمائندوں کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ نئے بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ انجنیئرز کی سخت نگرانی کریں۔ انہوں نے ہہا کہ ہر یو سی پر فوکل پرسن مقرر کرکے مؤثر حکمت عملی تشکیل دیں تاکہ فراہمی و نکاسی آب میں کسی بھی قسم کا رخنہ نہ ہو سکے۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو مزید ہدایت کی کہ حیسکو کے حوالے سے درپیش مسائل کے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کریں تاکہ ان کے حل کیلئے کوششیں کی جا سکیں۔ انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ان کے درواوے ہر وقت کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب یہاں اس لئے مقر ہوئے ہیں کہ عوام کو ان کی مطلوبہ بنیادی سہولیات فراہم کر سکیں۔ #

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں