تحصیل سجاول میں کھلی کچھری کا مقصد لوگوں کو ان کے گھر کی دہلیز تک انصاف فراہم کرنا ہے، ڈپٹی کمشنر

بدھ 2 جنوری 2019 23:23

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر ریاض علی عباسی کی طرف سے مختیارکار آفیس تحصیل میرپوربٹھورو میں کھلی کچہری کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ریاض علی عباسی نے کہا کہ تحصیل میں کھلی کچھری کا مقصد لوگوں کو ان کے گھر کی دہلیز تک انصاف فراہم کرنا ہے۔ کھلی کچھری میں محکمہ صحت، تعلیم، ایریگیشن، روینیو اور ہائی ویز کے متعلق درخواستوں پر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو یقین دلایا کے ان کا ہر جائز مسئلا ضرور حل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کیا کے بہتری کی طرف بڑھتے قدم ہرگز نہیں رکیں گے۔ ہسپتال کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے ہسپتالوں میں انسانی جانیں بچانے والی ادوعیات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے تعلیم پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کے میرپوربٹھورو سمیت پورے ضلع سجاول میں تعلیمی نظام اور اسکولز بلڈنگ کو بھی بہتر کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تعلیمی افسران کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کے وہ اساتذہ کو پابند کریں کے وہ اسکولوں میں بچوں کوبہتر اور معیاری تعلیم دیں۔ پانی کی کمی کی شکایات پر انہوں نے ایریگیشن افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کے پانی کی تقسیم منصفانہ طریقے پر کی جائے کسی کے ساتھ بھی زیادتی نہ ہو۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کے وہ دن دور نہیں جب ہم میرپوربٹھورو کی عوام اور صحافی بھائیوں کے ساتھ مل کراس تحصیل کے تمام مسائل حل کریں گے اور اس کو خوشحال بنائیں گے۔

کھلی کچھری میں تحصیل میرپوربٹھورو کے تمام سرکاری افسران اور کثیر تعداد میں عام لوگ بھی موجود تھے۔ اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر ریاض علی عباسی نے مختیارکار آفیس کے رکارڈ کی جانچ پرتال بھی کی انہوں نے رکارڈ کو مزید بہتر کرنے کے لیئے ہدایات دیتے ہوئے کہا کے افسران اپنی ذمیداریوں کو خوش اصلوبھی سے سرانجام دیں اور اپنے فرائض کی ادائگیر میں مخلص رہیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں