سجاول: چوری کی بڑی واردات: چور گرفتار: ریکوری کی رقم میں شکوک پیدا ہوگئے

جمعرات 21 مارچ 2019 23:33

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) سجاول میں چوری کی بڑی واردات کے بعد چور گرفتارہونے کے بعد ریکوری کی رقم میں شکوک پیدا ہوگئے ہیں، منگل کو رات گئے سجاول شہرکے وسط میں حاجی سجاد میمن کے گھرمیں ہونے والی چوری کی واردات میں الماریوں اور لاکرس کو توڑکر رقم اور زیورات چوری کرلئے گئے، مالکان کا کہناہے کہ لاکرزمیں رکے پینتالیس لاکھ روپے کیش اور دیگرطلائی زیورات موجود تھے جوکہ چوری ہوگئے، پولیس کورات گئے قریبی دکان کی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھاکر ملزم کی نشاندھی کی گئی جس پر پولیس نے چھاپہ مارکر ملزم کو گرفتارکرکے مسروقہ رقم بھی برآمد کرلی، اور ایس پی سجاول نے پریس کانفرنس کرکے اٹھارہ لاکھ اکاسی ہزار نقدی اور زیورات ملزم سے برآمد کرنے پر پولیس کو شاباش دی، تاہم مالکان کی جانب سے بتایاگیاہے کہ کیش رقم پینتالیس لاکھ روپے تھی انہوں نے آئی جی سندہ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان سے تمام رقم برآمد کرائی جائے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سجاول اور گردونواح میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ کے بعد وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ رات سجاول کی معروف شخصیت کبیرشاہ کے گھرکے باہر سے نامعلوم چور موٹرسائیکل لے اڑے، جبکہ شہرمیں دیگر جگہوں پر موبائل چھینے جانے کی واردات ہوئی ہے، ادھر چوہڑجمالی میں سیٹھ گو پ مل کی دکان سے نامعلوم چوروں نے ہزاروں روپے کی چوری کرلی، جبکہ چندروز قبل چوہڑجمالی میں موھن داس کو مسلح افراد نے پسٹل کے زور پر لوٹ لیا، جبکہ چوہڑجمالی سے دوموٹرسائیکل چوری کرلئے گئے، دیگرعلاقوں میں بھی ایسی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کی جانب سے اسٹریٹ کرمنلزکے خلاف موثر کاروائی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے۔ جس سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہورہاہے۔#

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں