سجاول، سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنمائوں کیخلاف سرکاری ریکارڈ چوری کرنے کا مقدمہ خارج

جمعرات 18 اپریل 2019 23:48

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) مختیارکارشاہبندر کی جانب سے سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنمائوں کے خلاف سرکاری ریکارڈ چوری کی کوشش کرنے کا مقدمہ ایس پی سجاول نے خارج کرنے کا حکم جاری کیاہے، ایس پی سجاول کے ترجمان کے مطابق ایس پی سجاول امیرسعود مگسی نے فریقین کو اپنی آفس میں بلاکر صلح کرادی اور مقدمہ خارج کرنے کا حکم جاری کیاہے، ذرائع کے مطابق چوہڑجمالی میں ایس ٹی پی رہنمائوں کی جانب سے مختیارکار شاہبندر کے خلاف سخت الزامات عائدکرتے ہوئے وال چاکنگ کی گئی تھی جس کے بعد مختیارکار شاہبندرنے چوہڑجمالی تھانے میں روینیوریکارڈ چوری کرنے کی کوشش کا مقدمہ نمبر 54/19 زیردفعہ 35،511،380،457پی پی سی کے تحت درج کرایا جس میں چھ افراد عبدالوحید،منظور مگسی،اشفاق میمن، شوکت بروھی، مجنوں مہیشوری، پپی عرف ساگرمہیشوری کو نامزد جبکہ چارپانچ نامعلوم افراد کو شامل کیاگیا، مقدمہ درج ہونے کے بعد ایس ٹی پی کی جانب سے احتجاجی تحریک شروع کردی گئی گذشتہ روز ایس پی سجاول نے فریقین کو طلب کرکے ان کی صلح کرادی اور مقدمہ کو خارج کرادیاہے، اس سے قبل بھی چوہڑجمالی تھانہ پر اے سی شاہبندر حنیف پتافی کی جانب سے بھی درج کرایاگیاتھا جس میں چارافراد کو نامزدکرکے باقی درجنوں نامعلوم شہریوں کو شامل کرکے سرکاری کام میں مداخلت اور دنگافساد اور حملہ کی دفعات لگائی گئیں تھیں،بعد ازاں ایس پی سجاول نے فریقین کو طلب کرکے صلح کرادی اور مقدمہ خارج کرادیاگیا۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہناہے کہ مذکورہ مقدمات کو خارج کرنے سے معلوم ہوتاہے کہ مقدمات جعلی تھے اور سرکاری اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری حیثیت میں جعلی مقدمہ درج کرانے والوں کے خلاف کوء کاروائی نہیں کی گئی ہے۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں