ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر نے محکمہ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کنٹرول کی جانب مقرر کردہ نرحوں کی منظوری دیدی

منگل 23 اپریل 2019 23:59

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر نے محکمہ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کنٹرول کی جانب مقرر کردہ نرحوں کی منظوری دیتے ہوئے بیوپاریوں اور کاروباری افراد پر زور دیا ہے کہ وہ ماہ رمضان المبارک کا بھرپور احترام کریں اور اشیا خورد و نوش کی فروخت مقرر کردہ نرخوں کے مطابق کرکے اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری سرانجام دیں۔

یہ بات انہوں نے دربار ہال مکلی میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران اشیا خردونوش کے مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ رقم وصول کرنے اور ذخیرہ اندوزی و منافعہ خوری کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے بیوپاریوں و دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منافعہ خوری کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کیلئے ڈپٹی کمشنر آفیس، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل و ٹان کمیٹیوں میں بھی شکایتی کنٹرول رومز قائم کئے جائیں گے۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں اور مختیارکاروں کو ہدایت کی کہ وہ رمضان المبارک کے دوران اشیا خورد و نوش کی فروخت پر کڑی نظر رکھیں اور روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں اور بازاروں میں اچانک چھاپے مارکر نرخ نامے چیک کریں اور مقرر کردہ نرخوں پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ عوام باالخصوص غریب لوگوں کو سستہ اور مقرر کردہ نرحوں پر اشیا حورد و نوش فراہم ہو سکیں۔

انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ نرخوں کی لسٹ روزانہ کی بنیاد پر دکانداروں اور بیوپاریوں کو فراہم کرنے کے ساتھ انہیں نرخوں کی لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کا پابند بنائیں تاکہ عام خریداروں کو نرخوں کی معلومات ہو سکے۔ انہوں نے حیسکو اور کے الیکٹرک کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ رمضان المبارک میں سحر و افطاری اور عبادت کے دوارن لوڈ شیڈنگ سے گریز کریں تاکہ عبادت کرنے والوں کو تکلیف نہ ہو۔

انہوں نے محکمہ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کنٹرول کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ نرخوں پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف روینیو افسران سے مل کر کارروائی کریں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر الحاج مختیار احمد سولنگی، ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنروں، مختیارکاروں، پولیس، بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کنرول، مارکیٹ کمیٹی، خوراک، روینیو و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ ضلع کے مختلف بیوپاری اور دکاندار تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں