سجاول اور قریبی علاقوں میں بجلی کا بحران جاری،صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا

بدھ 13 نومبر 2019 20:23

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) سجاول اور قریبی علاقوں میں بجلی کا بحران جاری ہے، غیراعلانیہ بجلی لوڈ شیڈنگ کم نہ ہوسکی ہے اور صارفین شدید پریشانی میں مبتلاہیں، مقامی شہریوں نے حیسکو چیف سے اپیل کی ہے کہ سجاول میں غیراعلانیہ بجلی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیکرصارفین کو بجلی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ تاکہ عوام ذہنی معاشی طورپر پریشانی سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں