سجاول میں رکشہ ڈرائیور پر مبینہ پولیس تشدد کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی گئی

پیر 19 اپریل 2021 23:58

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) سجاول میں رکشہ ڈرائیور پر مبینہ پولیس تشدد کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے، سابق ٹائون وائس چیئرمین اقبال ولی میمن کے بھائی گل حسن میمن کا کہناہے کہ گذشتہ دنوں ان کے رکشہ کو روک کر ایس ایچ او علی محمد تالانی اور دیگراہلکاروں نے پرائیوٹ کارمیں کوارٹرپر لے جاکرشدید تشدد کا نشانہ بنایا، اور اس کی ٹانگ توڑکر روڈ پر پھینک گئے، مذکورہ واقعے پر سندہ کی حکمران جماعت کے رہنمائوں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی جبکہ رکشہ ڈرائیور کی جانب سے سیشن کورٹ ٹھٹھہ میں درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں