عوام کو صحت سمیت تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں،صادق میمن

ہفتہ 20 نومبر 2021 21:29

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2021ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد صادق علی میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کو صحت سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر وقت کوشاں ہے، یہی وجہ ہے کہ سندھ حکومت کی ہدایات کے تحت مرف میں کام کرنے والے کم اجرت والے ملازمین کی کم از 25 ہزار روپے تنخواہ مقرر کی گئی ہے تاکہ انہیں اس مہنگائی کے دور میں ریلیف مل سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز سول اسپتال مکلی کے سیمینار ہال میں مرف میں کام کرنے والے تین فوتی ملازمین عمر بھٹی، روبینہ ہنگورو اور علی اکبر خشک کے ورثاء میں 20، 20 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صادق علی میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کی کوشش ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافہ کیا جائے تاکہ وہ اپنے گھر کا گزر سفر بہتر طریقے سے کرسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرف انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سول اسپتال سمیت ضلع بھر میں مرف کے زیر نگرانی تمام مراکز صحت میں ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ادویات کی خریداری اور دیگر سہولیات کے لیے بھی فنڈز فراہم کر رہی ہے تاکہ ضلع کے غریب عوام کو صحت کی بہتر سہولیات میسر آسکیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن نے مرف کے کم آمدن والے 197 ملازمین میں کم از کم 25 ہزار روپے تنخواہ کے روائیز آرڈرز بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر ریجنل پروگرام منیجر مرف آدم ملک، پی پی پی کے جنرل سیکرٹری امتیاز احمد قریشی، صدر پی پی پی تحصیل ٹھٹہ عبدالحمید سومرو، آفتاب میمن، اوبایو خشک، سول سرجن ڈاکٹر سید سکندر علی شاہ، ڈاکٹر گیانچند، ڈاکٹر شہزاد، ڈاکٹر سرور شیخ اور دیگر بھی موجود تھے۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں