/ ڈپٹی کمشنر غنضفر علی قادری کا سندھ یونیورسٹی ٹھٹھہ کیمپس میں جاری فرسٹ سمسٹر اور نویں دسویں کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

پیر 23 مئی 2022 21:00

ٰ ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر غنضفر علی قادری نے سندھ یونیورسٹی ٹھٹھہ کیمپس میں جاری فرسٹ سمسٹر اور نویں دسویں کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کرکے امتحانات کے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر ڈاکٹر رفیق اے میمن، لیکچرار فزا شاہ اور دیگر کالجز کے پرنسپلز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں تمام امتحانی مراکز میں پر اسسٹنٹ کمشنرز، مختیارکاروں اور پولیس کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ جس پر پرو وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی ڈاکٹر رفیق اے میمن و دیگر نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امتحانی مراکز میں کیئے گئے انتظامات کی تعریف کی۔ ڈپٹی کمشنر غنضفر علی قادری نے امتحان دینے والے طلباء و طالبات کو نصحیت کی کہ وہ اپنے اچھے اور روشن مستقبل کے لئے زیادہ سے زیادہ محنت کریں اور امتحانات میں غلط ذرائع اور نقل کا استعمال کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے طلباء و طالبات کو خبردار کیا کہ حکومت سندھ کاپی کلچر کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے اور نقل کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں