اوتھل، لیاری میں پانی کا سنگین بحران،عوام بلبلا اٹھے ،مکینوں اور سکولوں کے طلباء کا محکمہ پبلک ہیلتھ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،

تحصیلدار آفس کے سامنے دھرنا پبلک ہیلتھ کے خلاف نعرے بازی

منگل 9 دسمبر 2014 20:25

اوتھل (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء ) لیاری میں پانی کا سنگین بحران پیدا ہوگیا عوام بلبلا اٹھے مکینوں اور سکولوں کے طلباء کا محکمہ پبلک ہیلتھ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تحصیلدار آفس کے سامنے دھرنا پبلک ہیلتھ کے خلاف نعرے بازی تفصیلات کیمطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی سب تحصیل لیاری میں پانی کی قلت علاقائی مکینوں اور سکولز کے بچوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے خلاف احتجاج کیا اور ضلع کونسل کے ممبر پریم چند لاسی کی قیادت میں ریلی نکالی گی ریلی کے شرکاء نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے تحصیلدار آفس کے سامنے دھرنے دیا سب تحصیل لیاری میں پانی سات ماہ سے بند ہے جسکی وجہ سے علاقائی مکین مال مویشی پانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں لیاری کیلئے نصب بور مسلسل خراب رہتا ہے اور لیاری کیلئے پانی کو ذخیرہ بنانے والے واٹر ٹینکز کی چھتیں گرگئی ہیں جس سے پانی کی قلت میں اضافہ ہوا ہے اور پائپ لائنز بھی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں دھرنے کے شرکاء سے ضلع کونسل کے ممبر پریم چند لاسی ،محمد رمضان ،محمد حنیف گنگو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاری کیلئے اوتھل میں پانی کا بور نصب کیا گیا جہاں سے محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی کی وجہ سے پانی فراہم نہیں ہوتا جبکہ لیاری میں بور کا سمرسیبل سات ماہ پہلے چوری ہوگیا ہے اور اس کے بعد پبلک ہیلتھ نے نہ سمر سیبل فراہم کیا ہے اس وجہ سے پانی کا سنگین بحران پیدا ہوگیا ہے لیاری کی عوام پیاس سے مررہی ہے بلکہ مال مویشی کیلئے پانی کی ایک بوند بھی میسر نہیں ہے منتخب نمائندے بھی خاموشی کا کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم انتظامیہ کو 48گھنٹے کی مہلت دیتے ہیں اگر بور کو درست کرکے پانی فراہم نہیں کیا گیا تو کراچی سے گوادر جانیوالا کوسٹل ہائی وے بلاک کردینگے اس موقع پر سب تحصیل لیاری کے نائب تحصیلدار محمد ایوب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے انتظامیہ سمیت ڈی سی لسبیلہ کو آگاہ کیا ہے اور انشاء اللہ 48گھنٹے سے قبل پانی کی فراہمی بحال کی جائے گی اس دوران لیاری شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں