ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ رانا عمر فاروق کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ کا گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاوٴن4کلوسے زائد چرس اور پسٹل30بور برآمد4ملزمان گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2021 17:11

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ رانا عمر فاروق کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ کا گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاوٴن4کلوسے زائد چرس اور پسٹل30بور برآمد4ملزمان گرفتار
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ رانا عمر فاروق کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ کا گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاوٴن4کلوسے زائد چرس اور پسٹل30بور برآمد4ملزمان گرفتار مقدمات درج ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پر علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چلائی جانی والی مہم کے دوران ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ ناصر نواز کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ محمدوسیم اسلم ایس آئی معہ محمد حسنین طارق ایس آئی، رفاقت علی اے ایس آئی وملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے سٹی ٹوبہ میں کامیاب کاروا ئی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش سعید عرف بکری ولد محمد رفیق قوم آرائیں سکنہ چک نمبر327ج ب کوقابو کیا جس کے قبضہ سے 2100 گرام چرس برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے ملزم قیصر ولد محمد نورنگ قوم مسلم شیخ سکنہ330ج ب کو قابو کیا جس کے قبضہ سے2020گرام چرس بر آمد ہوئی۔ایک اور کاروائی کے دوران پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم شہزاد ولد اشرف سکنہ323ج ب کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 110گرام چرس بر آمد ہوئی۔ایک اور کاروائی کے دوران پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم عقیل احمد کو قابو کیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل30بورمعہ گولیاں برآمد ہوا گرفتار تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے کاروائی کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں