ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر ٹوبہ رانا عمر فاروق کا سستا رمضان بازار کا وزٹ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ رانا عمر فاروق نے اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ضحی شاکر کے ہمراہ سستا رمضان بازار جھنگ روڈ ٹوبہ کا وزٹ کیا دوران وزٹ انہوں سستے رمضا ن بازار میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 21 اپریل 2021 16:38

ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر ٹوبہ رانا عمر فاروق کا سستا رمضان بازار کا وزٹ
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر ٹوبہ رانا عمر فاروق کا سستا رمضان بازار کا وز ٹ ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ رانا عمر فاروق نے اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ضحی شاکر کے ہمراہ سستا رمضان بازار جھنگ روڈ ٹوبہ کا وزٹ کیا دوران وزٹ انہوں سستے رمضا ن بازار میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے سیکورٹی انتظا مات،اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں اور ان کے معیار کو بھی چیک کیا۔

اس موقع پر انہوں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی توجہ اس وقت چینی کی فوری اور سستی فراہمی پر مرکوز ہے سستا رمضان بازار ٹوبہ میں اشیاء خوردو نوش خاص طور پر چینی کی قیمت گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخ کے مطابق ہے۔

(جاری ہے)

رمضان بازار میں عوام الناس کو بغیر کسی مشکل کے چینی فراہم کی جا رہی ہے جس سے لوگوں کو کافی حد تک فائدہ پہنچ رہا ہے۔

ڈی پی اوٹوبہ رانا عمر فاروق نے ایس ایچ اوسٹی ٹوبہ انسپکٹر صفدر احمد کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سستے رمضان بازار اورمارکیٹوں میں کرونا SOPsاور حکومت کی طرف سے جاری احکامات پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے اس کے علاوہ لگائی گئی ڈیوٹی کو بار بار چیک کرنے، ملازمین کو ڈیوٹی پر جانے سے پہلے ڈیوٹی بارے بریف کرنے اور دوران ڈیوٹی مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اورالرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کے احکامات بھی دیے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں