ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کا احساس کفالت پروگرام سینٹر ٹوبہ کا وزٹ

ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے ٹی ایم اے لان ٹوبہ میں قائم احساس کفالت پروگرام سنٹر کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے سیکورٹی انتظامات اورپولیس کی طرف سے لگائی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 22 اپریل 2021 17:34

ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کا احساس کفالت پروگرام سینٹر ٹوبہ کا وزٹ
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے ٹی ایم اے لان ٹوبہ میں قائم احساس کفالت پروگرام سنٹر کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے سیکورٹی انتظامات اورپولیس کی طرف سے لگائی گئی ڈیوٹی کو چیک کیا اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے انتظامات کو بھی چیک کیااور ہدایت کی کہ گورنمنٹ کی طرف سے جاری احساس کفالت کی رقم کی تقسیم کے دوران تمام پولیس افسران و ملازمان محنت اوردیانتداری سے ڈیوٹی سر انجام دیں اور سنٹر پر آنے والے لوگوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں اور انہیں کرونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دیں تاکہ عوام الناس کو مالی طور پر ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ انہیں کرونا وائرس کی وباء سے بھی بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایچ او سٹی ٹوبہ انسپکٹر صفدرا حمد نے ڈی پی او ٹوبہ کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر پر لگائی گئی پولیس ڈیوٹی اور کیے گئے سیکورٹی انتظامات بارے بریف کیا ڈی پی او نے پولیس سیکورٹی انتظامات اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کرونا وائرس کے پیش نظر عوام الناس کو اس وباء سے بچانے کے لیے کئے گئے حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹر کے وزٹ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ضحی شاکر بھی ڈی پی او ٹوبہ کے ہمراہ تھیں۔ جنہوں نے ڈی پی او کو اس پروگرام کے پراسس بارے بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں