یوم شھداء پولیس کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب پولیس لائن ٹوبہ میں منعقد ھوئی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 4 اگست 2021 17:34

یوم شھداء پولیس کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب پولیس لائن ٹوبہ میں منعقد ھوئی
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2021ء) یوم شھداء پولیس کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب پولیس لائن ٹوبہ میں منعقد ھوئی ،ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے یاد گار شھداء پر شہید سلامی دی،ایس پی انویسٹیگیشن ٹوبہ ناصر باجوہ،ڈی ایس پی ھیڈکوارٹر بہار حسین بھٹی، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم عبدالصبور بھی انکے ھمراہ تھے،اسکے علاوہ لائن آفیسر امجد علی، ایم ٹی او عامر فاروق، پی آر او محمد عطاء الللہ سمیت پولیس ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی ،شھدا سلامی کے بعد ڈی ہی او ٹوبہ اور ایس پی انویسٹیگیشن نے یاد گار شھداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شھداء کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی ،ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کے بائیس جوانوں نے عوام کے جان و مال کی حفاظت کرتے ھوئے جام شھادت نوش فرمایا ،ٹوبہ پوپیس کے شھداء نے اپنی جان دیکر اپنے حلف کا عملی نمونہ پیش کیا ،پنجاب پولیس نے اپنے فرض کی ادائیگی میں اعلیٰ مثال قائم کرتے ھوئے جان کی قربانی دی جسکا ھم سب کو فخر ھے ،اپنے فرائض کی ادائیگی میں ھم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں