ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر کا چک نمبر395گ ب ( بیریانوالہ ) میں خشت بھٹہ جا ت کا دورہ

جمعرات 20 فروری 2020 19:24

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے چک نمبر395گ ب ( بیریانوالہ ) میں خشت بھٹہ جا ت کو چیک کیا،انہوں نے بھٹہ جات کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کرنے کے حوالہ سے اقدامات کا جائزہ لیا،اس موقع پر انسپکٹر ماحولیات محمد عرفان،بھٹہ مالکان اور علاقہ کے لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنرنے بھٹہ مالکان کو ہدایت کی کہ حکومت کی پالیسی کے مطابق مقررہ ٹائم فریم کے اندر اندر تمام بھٹہ جات کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کریں،اور بھٹہ کے ارد گردزائدہ سے زائدہ پودے لگائیں تاکہ آلودگی سے پاک ماحول عوام الناس کو میسر ہوسکے،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے شجرکاری مہم کے تحت بھٹہ کے احاطہ میں پودہ بھی لگایا۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں