ٹوبہ ٹیک سنگھ، مفت آٹا پوائنٹ پردم گھنٹے سے ایک شخص چل بسا

بدھ 5 اپریل 2023 22:23

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2023ء) پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مفت آٹا پوائنٹ پر دم گھنٹے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت راشد جمیل نام سے ہوئی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راشد دل کا مریض تھا اوراس کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سستے آٹے کے حصول کیلئے اپنی جان گنوا دینے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔اس سے پہلے بھی فیصل آباد کے علاقے ملت ٹائون میں مفت آٹا لینے کیلئے آنیوالا 50سالہ شخص جان کی بازی ہار چکا تھا۔رشتہ داروں کے مطابق اصغرعلی دل کا مریض تھا اور روزے کی حالت میں آٹے کی لائن میں لگا ہوا تھا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گرمی اور حبس کے باعث شہری کی حالت خراب ہوئی، جاں بحق ہونے والے شخص روزے کی حالت میں تھا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں