سپیریئرکالج کمالیہ میں سالانہ تقسیم انعامات کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا

ہفتہ 9 مارچ 2024 16:40

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2024ء) سپیریئر کالج کمالیہ میں سالانہ تقسیم انعامات کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا اور سال دوئم کے بچوں کو فیر ویل پارٹی دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اے ایس پی کمالیہ سندس اسحاق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیریئر کالج کمالیہ اپنے تعلیمی معیار کی وجہ سے علاقے بھر کا معروف تعلیمی ادارہ ہے جو کہ نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کا حسین امتزاج ہے ۔

انہوں نے کالج کے پروگرام کو سراہا اور بچوں کی جانب سے پیش کی گئی کلچرل پرفارمنس کو داد دی،اس موقع پر علاقے بھر سے علمی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب کے آخر میں پرنسپل ندیم انور نےشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیرئیر کالج کمالیہ کی ٹیم کی بدولت آج علاقہ میں ایک معروف اور مقبول تعلیمی ادارہ بن چکا ہے اور معیار ی تعلیم کی فراہمی کے لیے ہم اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہے گے۔\378

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں